چوروں کیخلا ف پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے:تر جمان پنجاب حکومت
لاہور( این این آئی)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ چوروں کیخلا ف پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حا صل کر کے اپوز یشن کی سیا ست کو دفن کردیا، اپوز یشن کو عمران خان فو بیا ہو چکا ہے اب انہیں عمران خان کو ہی بردا شت کرنا پڑے گا۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھاری اکثریت سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے ناقدین اور حاسدین کے منہ بند کردیئے۔