عزاداروں کیخلاف مقدمات ‘ فورتھ شیڈول میں اندراج قابل مذمت ہے:راجہ ناصر عباس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب میں شیعہ عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور فورتھ شیڈول میں اندراج قابل مذمت ہے، انصاف کے حقیقی نفاذ کے لیے ہم قانون کی بالادستی کو ضروری سمجھتے ہیں۔ہم حکومت کو کھلے لفظوں میں متنبہ کر رہے ہیں کہ ایک پْرامن قوم کے افراد کو دہشت گردوں کی صف میں شامل کرنے سے باز رہے۔اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو ملت تشیع کی جانب سے پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔