پی پی ‘ ن لیگ نے جمہوری کلچر تباہ کردیا:محمد امجد
فیروزوالہ ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف شاہدرہ کے سینئر رہنما محمد امجد نے کہا ہے کہ ادارے اپنی غیر جانبداری اپنے اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کے خلاف پریس ریلیز قوم کو اچھی نہیں لگی تمام طبقا ت نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم کے بیان پر آئینی ادارے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیرمناسب ہے،محمد امجدنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سیاسی و جمہوری کلچر کو تباہ کیا، سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا اور الیکشن چوری کرکے اقتدار حاصل کیا گیا اور آج بھی یہ جماعتیں جمہوری عمل کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور موجودہ جمہوری حکومت کے خلاف سازشیںکررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کو پارٹی سیٹوں کے مطابق ووٹ ملے۔