فیروز والہ : سرکاری ٹیم کے کھاد کے گوداموں‘دکانوں پر چھاپے
فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرٹیلائزر تحصیل فیروزوالہ و سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے ٹیم کے ہمراہ مرکز کوٹ عبدالمالک ، کالا شاہ کاکو اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر کھاد کے گوداموں اور دکانوں کی چیکنگ کی اس دوران انہوں نے مختلف دکانوں پر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور کھاد کا معیار بھی دیکھا ۔علاوہ ازیں سپیشل مجسٹریٹ نے روز مرہ اشیاء کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے اور بعض دکانداروں کو وارننگ دی گئی ۔