ڈ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ہی وزیر اعظم پر عدم اعتمادہے: احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(خبر نگار)سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت سے حکومت کو پہنچنے والے دھچکے کے اثرات کو زائل کرنا ہے، سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ہی قومی اسمبلی کا وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی تھا، کوئی وزیراعظم خود اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہائوس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ جعلی حکمران آج ہے کل نہیں ہو گا،اجلاس میں اراکین کو جبری طور پر لایا گیا ہے، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم ایوان کی پوری کارروائی کو مسترد کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا، آج جو ہوا اسے مسلم لیگ ن بھولے گی نہیں