ماچھیوال:موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ ایک شہری جاں بحق‘ دوسرا زخمی
ماچھیوال(نامہ نگار) موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھیوال کی حدود کماند روڈ پر 164 ای بی کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جاں بحق شخص کی شناخت زاہد ولد عبدالرزاق سکنہ 164 ای بی جبکہ زخمی ماجد ولد محمد علی سکنہ 160 ای بی کے نام سے ہوئی ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا