ماچھیوال،رشتہ دار دوکاندار کی بچی سے مبینہ ذیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج
ماچھیوال(نامہ نگار) نواحی گاؤں 168 ای بی میں 6 سالہ معصوم بچی سے رشتہ دار دوکاندار کی مبینہ ذیادتی کی کوشش تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 168 ای بی کی رہائشی انم بینظیر زوجہ شبیر احمد نے تھانہ ماچھیوال کو درخواست گزاری کہ اس کی 6 سالہ بیٹی( ع )اقبال عرف کالی کی دوکان سے ٹافیاں، پاپڑ وغیرہ لینے گئی تھی جب کافی دیر واپس نہ آئی تو میں اسے دیکھنے دوکان پر گئی باہر سے ہی بچی کے شور اور رونے کی آواز آئی اندر دیکھا تو ملزم اقبال بیٹی سے زیادتی کر رہا تھا مجھے دیکھا تو فوراً منت سماجت پر اتر آیا. مدعیہ کی درخواست پر پولیس تھانہ ماچھیوال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔