ہمارا معاشرہ مغرب کی نقالی کا متحمل نہیںہوسکتا:شجاع الدین شیخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے 8مارچ کو ہونے والے عورت مارچ پروگرام پر کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ مغرب کی نقالی کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں اسلامی تہذیب وکلچر کی حوصلہ افزائی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حیا اور ایمان کو لازم و ملزوم قرار دیتاہے ۔ جہاں بے حیائی عام ہو گی وہاں ایمان نہیں رہے گا ۔ جبکہ شیطانی ذہنیت اور شیطان کے پیروکار یہی چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ ایمان سے دور ہو کر اپنی اصل منزل سے بھٹک جائے ۔