تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)13مارچ کو تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس آئیڈیل کرکٹ گراؤنڈ کالج روڈ ٹاؤن شپ کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت اجتماعات ٹاؤن شپ میں ہوئے ۔اجتماعات میں مولانا عزیزالرحمن ، مولانا عبدالنعیم ، مولانا قاری علیم الدین و دیگرنے شرکت کی ۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور اکرم ؐکی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔13مارچ ختم نبوت کانفرنس ٹاؤن شپ اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔