نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین دو سے جیت لی
ملتان (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیانے 8 وکٹ پر 142 رنز بنائے۔ ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اس طرح نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-2سے اپنے نام کرلی۔مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا ، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71رنز جڑ دیئے، ولیمسن کوئی رن نہ بنا سکے۔گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے فتح دلا دی، نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔