اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل مہمند ایجنسی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخواہ میں احساس کفالت پروگرام اوراسپورٹس گالا کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم مہمند ایجنسی میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں احساس کفالت پروگرام ابتدائی طور پر 4 اضلاع میں شروع ہوگا جس میں لکی مروت، مہمند ایجنسی، ہری پور اور چارسدہ میں پروگرام کا آغاز ہوگا۔ دورہ مہمند ایجنسی میں صوبائی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024