رحیم یار خان میں مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث اپ ٹریک معطل ہو گیا۔رحیم یار خان کے ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک بوگی کا ایکسل ٹوٹ جانے سے بوگی پٹری سے اتر گئی۔بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ولہار اسٹیشن پر اپ ٹریک معطل ہو گیا، جس کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کو لوپ لائن سے گزارا گیا ۔مذکورہ مال بردار ٹرین کی بوگی کا ایکسل راڈ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث بوگی پٹری سے اتری ہے جبکہ پٹڑی تبدیل کرنے والے کانٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سکھر سے ریلیف ٹرین اور امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں جبکہ دیگر ٹرینوں کو لوپ لائن کے ذریعے روانہ کیا گیا ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38