قطر نے غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز آتش زدگی کے واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے بحالی کے لیے دو ملین ڈالر کی فوری ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے امیر قطر نے غزہ میں آتش زدگی کے سانحے میں متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی بحالی کے لیے فوری طورپر 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ خیال رہے کہ جمعرات کے روز وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی کے واقعے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہو گئے تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024