عورتوں کے معاشرے میں کردار سے کسی کو انکار نہیں،صوبائی وزیر شہلا رضا
کراچی(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیربرائے ترقی نسواں شہلا رضا، ممبر قومی اسمبلی غزالہ سیفی، ممبر سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، صدر کراچی چیمبر آغا شہاب احمدخان اور کراچی چیمبر کی ویمن انٹرپری نیور کمیٹی چیئرپرسن درشہوار نثار نے خواتین کے عالمی دن پرہفتے کو کراچی چیمبر کی تقریب میں اپنے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نظر کی شرمندگی اور عزم کی پختگی کے ساتھ عورت ہر محاذ پر کامیاب ہوسکتی ہے،عورتوں کا گھر اور معاشرے میں جو کردار ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ ممبر قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے کہا ہے کہ خواتین خود مختار ہونگی تو معاشرہ مضبوط ہوگا، ملکی آبادی میں 52 فیصد خواتین کا تناسب ہے، خواتین کے حقوق مردوں سے زیادہ ہے، خواتین کے لئے مواقع پیدا کریں انکی صلاحیتیں بڑھائیں، خواتین گھر سے بیٹھ کر آن لائن کام کرسکتی ہیں،ویمن کی سیاست میں تجارت میں شرکت بڑھانی چاہیے، بیٹوں کی تربیت کریں بیٹوں کو احترام دکھائے۔ ممبر سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ خواتین کو ازل سے اپنی شناخت کرانا پڑتی ہے، میری مرضی کے نعروں سے خواتین کے حقوق کو دھچکہ لگا ہے،یہ مارچ ہمارا ہے، ہمیں بتانا پڑ رہا ہے کہ سلوگن لکھنے والوں کے ساتھ نہیں،اللہ تعالی اس ایجنڈا سے بچائے جس پر کام کررہی ہیں، مرد کے شانہ بشانہ مل کر کام کرنا ہے۔نصرت سحر عباسی نے مزید کہا کہ چیمبر کی خواتین کے مسائل ہیں تو وہ اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں، قانون سازی کرنا پڑی وہ بھی کریں گے، مرضی کے نعرے نے خواتین نے اپنا مذاق بنا لیا، میری مرضی کا نعرہ گاوں کی خواتین کو کیسے حق دلائے گا۔ صدر کراچی چیمبر آغا شہاب احمدخان نے کہا کہ ماں میں اللہ کی محبت کا عکس نظر آتا ہے، ماں کا روپ میں ہو تو سر احترام سے جھک جاتا ہے، پاکستان میں خواتین کی یونیورسٹیز, بینک اور تھانے بنائے گئے،کراچی چیمبر میں تجارتی خواتین کی ویمن کمیٹی ہے،تجارتی خواتین اس کمیٹی کا حصہ بن کر تجارت کا حصہ بنیں۔درشہوار نثارنے کہا کہ کراچی چیمبرمیں ہمیں مرد ممبران تاجروں کی بھرپور سپورٹ رہی ہے،حضرت خدیجہ تجارتی خواتین کی رول ماڈل ہیں ۔