محمد علی جناح یونیورسٹی کا سالانہ جلسہ، 495گریجویٹس ، ماسٹرز طلباء کو ڈگریاں تفویض
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کا سالانہ جلسہ تقسیمِ اسنادکے موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل تقسیم کئے اور495 گریجویٹس، ماسٹرز کو ڈگریاں تفویض کیں ،بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 25 گولڈ میڈلز، 3 سلور اور دو برونز میڈلز دئیے گئے ،اس موقع گورنر سندھ عمران اسماعیل کا خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے والدین نے آپ پر محنت کی ،والدین نے قربانیاں دیں ،والدین کی سرمایہ کاری کو لوٹانا چاہیے عمران خان کو جب حکومت ملی تب قرضے چھڑے ہوئے تھے سمت تبدیل کرنا جب خزانہ خالی تھا بہت مشکل کام تھاعمران خان معیشت بہتر کی طرف لے کر جا رہے ہیں پاکستان کی ایکسپورٹ سال میں سب سے زیادہ ہوئی ہے آنے والے وقت میں معیشت بہتر ہو جائے گی پاکستان میں اس وقت آپ کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں پاکستان آپ کو قرضے دے رہا ہے آپ کی تعلیم اور نظریے کو دیکھ کر قرضے دے رہے ہیںآپ کی فیسیں دے کر والدین نے یہاں تک پہنچایا اور اب کارو بارکے لیے دوبارہ والدین کے پاس جائیں نہیں یہ حکومت آپ کو کاروبار کے لئے پیسے دے گی عمران کا نظریہ ہے کہ یہی طلبہ ہے جو مستقبل میں کچھ کر دکھائیں گے اس یونیورسٹی سے نکلنے کے بعد امید ہے کہ آپ کو کامیابی ملے گی کچھ لوگوں کو نہیں ملے گی لیکن ہار نہیں ماننی، لڑنا ہے جس نے تکلیف اور جدوجہد نہیں دیکھی اور جس نے تکلیف اور جدو جہد کے بعد کامیابی حاصل کی وہ مختلف ہوتا ہے آئندہ اس ملک کے ساتھ وہ نہیں ہونے دیں گے جو اب تک ہوا