اسلام دشمن طاقتیں حقوق نسواں کے نام پر گھنائو نا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں ،رابعہ مظہر
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مغرب صرف حقوق جبکہ اسلام خواتین کو حقوق کے ساتھ ساتھ تقدس اور تحفظ بھی فراہم کرتا ہے ،موجودہ دور میں اسلام دشمن طاقتیںحقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر گھنائونے پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کواسلام کی عظیم روحانی ،اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کر رہی ہیں، خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے ،منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام آج دن 11بجے پریس کلب اسلام آباد میں ویمن سمٹ اور مارچ کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں راولپنڈی سے بھی سینکڑوں خواتین شریک ہوں گی ۔ان خیالات کاا ظہار منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی صدررابعہ مظہر نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آسیہ کریم ،ناہید مظہر ،عائشہ ندیم ،عنبرین اشفاق بھی موجود تھیں، سے معاشرے میں اضطراب اور جگ ہنسائی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ،منہاج ویمن لیگ مسائل کو سنجیدہ طریق پر حل کرنے اورخواتین میں یہ شعور پیدا کرنے کیلئے کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی خواتین کے تحفظ کی ضمانت ہے، آج دن گیارہ بجے اسلام آباد پریس کلب میں ایک پر وقار ویمن سمٹ اور مارچ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ شخصیات شریک ہوں گی ،کانفرنس میں راولپنڈی سے بھی سینکڑوں خواتین شریک ہوں گی ۔