لائنز کلب کے مرکزی چیئرمین اقبال ماجد سے ڈاکٹر مظہر قیوم کی ملاقات
راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) چیئرمین تحریک عطیہ چشم ڈاکٹر مظہر قیوم نے گذشتہ روز لائنز کلب کے مرکزی چیئرمین ( ملٹی کونسل چیئرمین )اقبال ماجد سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں نابینا افراد اور ان کی بینائی کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لائنز کلب نے پورے پاکسان میں بے شمار سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کی تحریک میں شمولیت ایک سنگ میل ثابت ہو گی اقبال ماجد نے اس موقع پر کہا کہ بلاشبہ ہمیں اپنے نابینا پاکستانی بھائیوں کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کی مدد کی جائے یہ ایک صدقہ جاریہ ھے اس ضمن میں وہ جلد پاکستان بھر کے لائنز کلب کی ذیلی تنظیموں سے رابطہ کر کے مضبوط حکمت عملی طے کریں گے۔