جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے میچ 6وکٹوں سے ہرا تین میچوں کی سیریز میںکلیم سویپ مکمل کرلیا ۔آسٹریلیا نے 7وکٹوں پر 254رنز بنائے ۔ لبو شین نے 108رنز کی اننگز کھیلی۔ نورتجی اور سمٹس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔کلاسین نے ناقابل شکست 68ر نز بنائے ۔ سمٹس نے 84اور ویرینی نے 50رنز کی اننگز کھیلی۔ جوش ہیزل ووڈ نے دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ سمٹس کو میچ جبکہ ہنرچ کلاسین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔