ملک میں گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے:رانا جاوید عمر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف اقبال زون کے صدر رانا جاوید عمر نے کہا کہ آٹا بحران مصنوعی تھاجو کہ بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہوا ،اس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر گندم کی قلت پیدا کی گئی، ملک میں اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 171 اور این اے 136میں ترقیاتی منصوبہ جات کا جال بچھایا جارہا ہے ،عوامی مسائل حل کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنا، سکولوں کو کالج کا درجہ دینا ،صاف پانی کیلئے واٹر پلانٹ لگاناان کا مشن بن چکا ہے ، حلقے میں سڑکوں کے جال بچھانے کا عزم کرلیا ہے،تحریک انصاف عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر سب پر بازی لے جاچکی ہے۔