عوام کا عمران خان سے اعتماد اٹھ گیا:پرویزملک‘ عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے عوام کا سلیکٹڈ عمران نیازی کی حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے انتقامی کارروائیوں کے سواسلیکٹڈ نیازی کی کوئی منصوبہ بندی کسی بھی شعبے میں نہیں ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے۔آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے۔نالائقوں کا ٹولہ عوام پر مسلط کردیا گیاہے,پنجاب میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔18 ماہ کے دوران پنجاب حکومت ایک بھی عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ شروع نہیں کر سکی۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،عبدالمجید چن نمبردار، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔