پاکستان ‘ چین ‘ ترکی کا اتحاد خطہ کی حالت بدل سکتا ہے:زاہدحبیب قادری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ پاکستان،چین،ایران اور ترکی کا اتحاد بلاک خطے کی بدتر حالت کو یکسر بدل سکتا ہے ایرانی حکام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ خطے میں غربت اور جہالت کے ڈیرے ہیں،جنگوں سے ملک تو فتح کئے جا سکتے ہیں مگر بندو ق کی نوک پراقوام کے دل پر حکومت قائم نہیں کی جاسکتی،تعلیم فقدان،غربت کا بحران جہالت خطے کو مزید تباہی و بربادی طرف لے جا رہی ہے۔پاکستان ،ایران ،چین،ترکی اتحادی بلاک بنا کر معیشت کی بہتر خطے کی ترقی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت دنیا کو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی قابل تشویش امر ہے۔