نبی کریمؐ نے حضرت علی ؓ کو شہر علم کا دروازہ قرار دیا: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) حضرت مولانا علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ممتاز رہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری کہا کہ مولانا علیؓ کے متعلق سرکار دوجہاں حضرت رسول کریمؐ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ اور ایک موقع پر فرمایا کہ جس کا میں مولا اس کا علی مولا قلعہ خیبر فتح نہیں ہو رہا تھا تو حضورؐ نے فرمایا کل ہم ایسی شخصیت کو جھنڈا دیں گے جو قلعہ خیبر فتح کریگا ۔