خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خلاف آگاہی پیدا کرنا اور مساوات کیلئے اقدامات کرنا ہے۔
اس سال اس دن کا موضوع ہے۔میں صنفی مساوات کی علمبردار ہوں جسے خواتین کے حقوق کا احساس ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو ساز گار ماحول اور مساوی مواقع فراہم کرکے ہی پائیدار سماجی واقتصادی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔وزیراعظم نے ایسے تمام اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا جس سے خواتین کو محفوظ اور خوشحال کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور ملکی اور عالمی سطحوں پر اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔