برازیل : مٹی کے تودے گرنے سے 31مارے گئے، 49لاپتہ
سا پالو(شِنہوا)برازیل کی ریاست ساپالو میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 31 ہو گئی جبکہ 49 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔اس بات کا اعلان مقامی حکام نے گزشتہ روزکیا ہے ۔ساپالو حکومت نے ایک پریس ریلیِز میں کہا کہ علاقے کے سب سے زیادہ آبادی والے ساحلی قصبوں میں سے ایک گوروجا سے 25 افراد کی باقیات دریافت ہوئی ہیں ایسی ہی صورتحال سانٹوس اور سان وینسیٹے کے قصبوں میں بھی ہے۔لگ بھگ 500 افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور فی الحال عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جبکہ امدادی اہلکار علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ساپالو حکومت نے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے 21 ٹن سامان کی سپلائی اور انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔برازیل کے موسمیاتی انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریاست ساپالو میں 77 برسوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔