مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی غزہ پہنچ گئے
غزہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جیمی مارک گولڈ ریک گذشتہ روز رملہ سے بیت حانون گزرگاہ سے ہوتے ہوئے غزہ کی پٹی پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کی۔فلسطینی بارڈ حکام کا کہنا ہے کہ جیمی مارک گولڈ ریک ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بیت حانون سے غزہ داخل ہوئے۔