ترک یونانی سرحد پر مہاجرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک اور یونانی سرحد پر یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے یونانی پولیس نے آنسو گیس اور دھواں چھوڑنے والے گولے فائر کیے۔ ہفتہ کو پیش آنے والی اس کارروائی کے بعد سرحد پر مہاجرین میں اشتعال پایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک علاقے سے بھی یونانی پولیس پر گولے داغے دیکھے گئے۔ مہاجرین یورپی یونین کی حدود میں داخل ہونے والے کستانیز کراسنگ کو عبور کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس گزرگاہ کے ارد گرد کے سرحدی علاقے کی نگرانی یونانی پولیس اور فوج کر رہے ہیں۔