وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بھارتی کرکٹرز کو فوجی ٹوپیاں پہنچانے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل کرکٹ نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری اہم بیان میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے کا معاملہ کرکٹ بالکل نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکا جانا چاہیئے، امید ہے جینٹلمینز گیم کو سیاسی بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کارروائی کرے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ورنہ پاکستانی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھنا چاہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اس معاملہ پر باضابطہ احتجاج کرے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024