پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز 22مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے ایرون فنچ کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کیا۔بھارت کے خلاف کھیلنے والے 15رکنی آسٹریلوی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایرون فنچ کپتان، الیکس کیرے اور پیٹ کمنز مشترکہ طور پر نائب کپتان ہوں گے۔اسکواڈ میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈوف، نیتھن لیون اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل کیا جائے گا تاہم سلیکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے انہیں شامل نہیں کیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024