اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام تقرریوں میں میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے اور ماضی میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی تقرریوں کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے میرٹ کی پالیسی کو سبوتاژ کیا اور مختلف اداروں میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں کیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات سے متعلق ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ محکمے میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔