سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس میں وزیراعلی پنجاب کو 55لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت،مسلم لیگ(ن)اور شہباز شریف اور اے پی این ایس کو نوٹسز جاری کر دیئے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اشتہار کی لاگت ادا کریں۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نے عدالت کوبتایا کہ ایک مہینے میں بارہ کروڑروپے کے اشتہارات دئیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک مہینے کے 12کروڑ دیئے گئے تو ایک سال میں ڈیرھ ارب روپے کے اشتہارات دیئے گئے، اس اشتہار پر کتنی لاگت آئی، جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے بتایا کہ اس پر 55لاکھ روپے لاگت آئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس پیسے سے بہت سے لوگوں کی ادویات آجانی تھی، وزیر اعلی پنجاب اس اشتہار کے 55لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، مسلم لیگ(ن)،وزیر اعلی پنجاب اور اے پی این ایس کو نوٹسز جاری کردئیے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024