دوہری شہریت سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خالد خان اور بلال منٹو کو د وہری شہریت ازخود نوٹس کیس میں عدالتی معاون مقرر کردیا ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے روبرو دوہری شہریت کے معاملے پر پیش ہوا ہوں اور معزز عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مئی 2013 میں د ﺅ ہری شہریت ختم کردی تھی اور اب ہمیشہ کے لیے پاکستانی شہری ہوں۔چوہدری سرور نے کہا کہ عدالت میں بیان حلفی جمع کر ﺅ اں گا جس پر چیف جسٹس نے انہیں ہدایت دی کہ آپ اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباسی نے کہا کہ ہمارے حقوق سلب کیے جارہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے بیٹھے ہیں اسی لیے از خود نوٹس لیا۔عدالت نے خالد خان اور بلال منٹو کو دوہری شہریت ازخود نوٹس کیس میں عدالتی معاون مقرر کردیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024