چیف ایگزیکٹیو آئیسکو واپڈااسلام آباد کے نام
مکرمی :وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی گرانٹ مبلغ1300000/- سے ہماری ڈھوک میں تقریباََ25 کھمبے بمعہ ٹرانسفارمر کی منظوری ہوئی۔ 22 کے قریب گھر سے پہلے دو ہزار روپے اکھٹے کئے گئے پھر کھمبے لگانے کا وقت آیا تو علاقہ کے با اثر سرکاری ملازم نے محکمہ اینٹی نار کو ٹکس کی وساطت سے امدادی رقم لائن سپرانٹنڈنٹ حال تعینات بھارہ کہو کے حوالے کی۔ہماری ڈھوک کے ساتھ ایک دوسری ڈھوک رتہ گلی ہے اور یہ بھی سینوہ میں شمار کی جاتی ہے۔ مذکورہ ملازم جو اسی گائوں کا رہائشی ہے دوسری ڈھوک سے فی گھر پانچ پانچ ہزار فی گھر رقم اکٹھی کر کے ہاری ڈھوک سے لگے ہوئے پول اکھاڑ ے اور دوسری ڈھوک میں منتقل کروائے بڑی ستم ظرفی کی بات ہے۔اپنے چند گھروں کے کھمبوں کو نہ چھڑا باقی ڈھوک کے کھمبے دوسری ڈھوک میں لگا دیئے اور چندہ امدادی رقم دونوں ڈھوکوں کے رہائشی اعوام سے وصول کر لی ان دوسرکاری ملازموں کی افسر شاہی کی مثال پاکستان کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ان سرکاری ملازموں کے خلاف چھان بین کی جائے۔ ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
(محمدنواز عباسی ،واحد عباسی اور دیگر متاثرین )