اسٹیل مل ملا زمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ، حا فظ نعیم
کراچی (نیو ز رپو رٹر)امیر جما عت اسلا می کراچی حا فظ نعیم الر حمن سے ادارہ نو ر حق میں اسٹیل مل ریٹائر ڈ ایمپلا ئز ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئر مین سید عمر با قی اور وائس چیئر مین غلا م سرور کھو سو اور جنر ل سیکر یٹری شفیق الر حمن کی قیا دت میں ملا قات کی ، وفد میں جنر ل سیکر یٹری شفیق الرحمن ، ڈپٹی سیکر یٹری محمد الیا س ، فنا نس سیکر یٹری اقرار حسین اور دیگر شامل تھے ۔ اس مو قع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ ، سیکر یٹری اطلا عات زاہد عسکر ی اور دیگر بھی مو جود تھے ۔وفد نے ریٹائرڈ ملا زمین کے حوا لے سے مسائل حل کرانے میں اہم کر دار ادا کرنے پر جماعت اسلامی کا شکر یہ ادا کیا ۔ اور کو ششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل ریٹائر ڈ ملا زمین جماعت اسلامی کی ہر عوامی جد وجہد میںساتھ ہیں۔ جماعت اسلا می کی مدد رہنما ئی سے ہی پہلے 100 اور بعد میں 850 ملا زمین کے واجبات مسائل حل ہو ئے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ جما عت اسلامی دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی ہمارا سا تھ دے گی ۔ اس مو قع پر حا فظ نعیم الرحمن نے وفد کویقین دلا یا کہ آئندہ جب کبھی بھی جماعت اسلامی کی ضرورت پڑے گی ہم آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر یں گے ۔ کا میا بی کے لئے منظم اور متحد ہو نا ضروری ہے ۔