سعود آباد کی حدود میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتیں ‘ پولیس ناکام
کراچی(کرائم رپورٹر)ضلع کورنگی سعود آباد تھانے کی حدود اے ایریا کالا بورڈ میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں،علاقہ پولیس ملزمان کو پکڑنے اور وارداتوں کی روک تھام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،پولیس کے بے بسی دیکھ کر علاقے کے لوگوں نے رپورٹ درج کرانا چھوڑ دی ہے ،پولیس کو اسے سرعام لوٹ مار کرنے والے کریمنل نظر نہیں آتے ہیں،کریمنل کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ اب لوگوں کے گھروں میں بلا خوف وخطرواردات کر کے فرار ہوجاتے ہیں،علاقے کے مکین یا دوکاندار متعلقہ پولیس کونشاندہی کر تے ہیں کہ گھروں یا مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے تو پولیس کے پاس اتنا وقت بھی نہیں ہوتا ہے کہ وہ ان سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کو گرفت میں لے سکے،اسٹریٹ کریمنل موٹر سائیکل سوار ملزمان روزانہ موبائل فون،نقدی اور یہاں تک کے خواتین کے پرس بھی چھین کر جلے جاتے ہیں،جبکہ لوگوں کے گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری بھی معمول کا حصہ ہے ،علاقے میں قومی بچت کے مرکز اور بینکوں ،اے ٹی ایمزسے رقومات نکال کر جانے والوں کا لٹنا بھی عام سی بات ہے،علاقے سے چند لڑکیاں بھی غائب ہے ،جن کی ایف آئی آر درج ہوئے مہینے گزر چکے ہیں ،لیکن ان کا تاحال کچھ علم نہیں۔