پی ایس ایل 3: اسلام آباد پلے آف میں پہنچی تو پاکستان آنے پر غور کروں گاٗ ڈومینی
دبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقیا کے آل راؤںڈر جے پی ڈومینی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں ٗتمام ٹیمیں ابتداء سے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کیلئے بھی پْراعتماد ہیں۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈومینی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ راؤنڈ رابن کا دوسرا مرحلہ ہے، تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے ٗ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے۔