سندھ گیمز سے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کو موقع ملے گا ‘کمشنر کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے سندھ گیمز کے انعقا د سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کو موقع ملے گا اور سندھ میں کھیلوں کے فروغ کی حکومت کی کوششیں بار آور کرنے میں مدد ملے گی ۔۔ وہ اپنے دفتر میں سندھ گیمز کے لئے ٹرائلز کے انعقاد کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی آصف جمیل، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند محکمہ کھیل کے افسران مختلف کھیلوں کی تنظیموں کےعہدیداروں اور ممتاز کھلاڑیوں نے شر کت کی۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کر نے اور انھیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر نے کی ضرور ت ہے ۔ انھوں نے سندھ گیمز کے انعقاد کو کھیلوں کے فروغ کی کوششوں میں مدد ملے گی اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع ملیں گے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان مواقع سے بھر پور استفادہ کریں ۔ اجلاس میں سندھ گیمز کے کھیلوں کے لئے ٹرائلز کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا اور شفاف طریقہ سے ٹرائلز کے انعقاد کے لئے مختلف اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس نے ڈپٹی کمشنر جنوبی آصف جمیل کی سر براہی میں جائزہ کمیٹی قائم کی جو ٹرائلز کے انعقاد کو یقینی بناے گی۔کمشنر نے کہا کہ وہ شفاف ٹرائلز کے انعقاد کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنائیںکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو انھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کو نوجوان نظر انداز نہ ہوں انھیں ٹرائلز میں حصہ لینے کے بھر پور مواقع ملیںتاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی آگے آئیں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سر گرمیوں کے فراہم کرنے کے مقاصد حاصل ہوں ۔