حیدرآباد : انڈر 16والی بال ٹورنامنٹ
حیدرآباد( نامہ نگار ) ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسن پیش کرتے ہیں کہ جس نے انڈر 12کے بعد انڈر 16 کے کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ منعقد کیا یہی کھلاڑی ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی عنصر مجوکا نے ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے ذیر اہتمام منعقدہ انڈر 16والی بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خلیق الزامان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف والی بال کا فروغ ہے مگر کچھ والی بال کے دشمن والی بال کا فروغ نہیں چاہتے فائنل میچ میں مجوکا والی بال کلب نے انگلش اسٹاروالی بال کلب کو25-7,25-19,17-25,25-12سے شکست دی آخر میں مہمان خصوصی عنصر مجوکا، عزیز اللہ ،عمر رحمان پٹھان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر لال رحیم،عتیق الزامان،نقیب خان،صدام حسین،حسن ذادہ،عبدالحمید خان،جاوید خان کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔