افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں مولوی فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 جنگجو ہلاک
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے علاقے کنڑ میں امریکی ڈرون طیارے نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں پر میزائل حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں 20 خودکش حملہ آور مارے گئے۔ خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ استاد یاسین بھی مارا گیا۔ مارے گئے افراد میں مولوی فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ بھی شامل ہے۔ مرنے والوں میں اکثریت کا تعلق سوات سے تھا۔