واٹر کمیشن نے متعلقہ حکام کو 9 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے
کراچی (وقائع نگار) واٹر کمیشن نے سیکریٹری ہیلتھ سندھ سے اسپتالوں میں انسائنریٹز کی تنصیب سے متعلق محکمہ صحت میں قلیل مدت کی تعیناتی و تبادلوں پر سیکریٹری صحت سے جواب طلب کرلیا ہے- جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم پر مشتمل واٹر کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری بھی پیش ہوکر بتائیں کہ ایم ایس کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا اختیار کس نے دیا ۔ایم ایس کو ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے نہیں دیں گے۔ کمیشن نے متعلقہ حکام کو 9 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ سیکریٹری ہیلتھ فضل اللہ پیجوہو کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ پالیسی سازی محکمہ صحت کے سیکریٹری کا کام ہے ۔ کمیشن نے ایم ایس کی جانب سے کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر جواب طلب کرلیا۔