اسٹاک یکسچینج میں مندی برقرار ، سرمایہ کاروں کے 63 ارب 9 کروڑ روپے ڈوب گئے
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزمندی کے بادل چھائے رہے، کے ایس ای 100 انڈیکس263.92 پوائنٹس کی کمی سے 43441.18 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں63 ارب 9 کروڑ71 لاکھ41 ہزار67 روپے کی کمی ہوگئی جبکہ تجارتی حجم میں2ارب21 کروڑ24 لاکھ 48 ہزار274 روپے کی مندی ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں3کروڑ1 5 لاکھ66 ہزار630 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو پی ایس ایکس میںگزشتہ روز کی مندی کے بادل چھٹ نہ سکے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43700، 43600 اور 43500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدسے کم ہوکر263.92 پوائنٹس کی کمی سے 43441.18 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی150.82 پوائنٹس کی مندی سے 21845.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔