سوئی گیس چوروں کیخلاف ایکشن، کراچی اور لاڑکانہ میں چھاپے
کراچی (کامرس ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی اور لاڑکانہ کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کر کے گیس چوری کے کئی نیٹ ورک ختم کر دئیے۔ ایس ایس جی سی نے اپنے سندھ اور بلوچستان کے فرنچائز علاقوںمیں گیس چوروں کے خلاف اپنے گیس تھیفٹ آپریشن کے تحت گھیرا تنگ کردیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی سی جی ٹی او ٹیم نے اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں میں واقع گارمینٹ فیکٹری، 2 امبرائیڈری ورکس، اورپاورہائوس پر چھاپہ مارا جہان پر ملزم ڈومیسٹک کنیکشنز پر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے۔ دوسری جانب شکارپور کے علاقے محمودآباد میںچھاپہ مارا گیا جہاں ملزگھریلو کنیکشن پر کی جارہی تھی۔ ایس ایس جی سی ٹیم نے گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان اپنے تحویل میں لے لیا۔