اے سی سی اے خواتین کے کیریئر کی بہتری کیلئے کوشاں
کراچی (کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے) 40 سال سے بالخصوص خواتین کے کیریئر اور ان کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے سرگرم ہے۔ اے سی سی اے کاروباری رہنمائوں پر زور دیتی ہے کہ وہ سماجی تحرک کے معاملات اور تنوع سے متعلق پیشرفت کے لئے اقدامات کریں۔ اے سی سی اے کے چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ او بی ای نے کہا ہے کہ 2018 فریز ’’گلاس سیلنگ‘‘ کو 40 سال مکمل ہو رہے ہیں جس کا پہلی مرتبہ کاروباری کنسلٹنٹ میرلن لاڈن نے استعمال کیا تھا۔ ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان سجید اسلم نے کہا کہ اکائونٹنسی کا پیشہ بہت سے افراد کے لئے اپنی لچک اور مراعات کی وجہ سے پرکشش ہے۔