لاثانی ویلفیئر فائونڈ یشن کا ماہانہ مشاورتی اجلاس
لاہور (پ ر) لاثانی فائونڈیشن کے زیر اہتمام ماہانہ مشاورتی اجلاس ہوا۔ صدارت لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کی ضلعی صدر ظل ہما نے کی۔اجلاس کے منتظمین میں روبینہ عامر، نورین عامر اور طاہر ندیم شامل تھیں ۔ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کو مزید موثر انداز میں لوگوں کی خدمت کرنے اور خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لئے تجاویز پیش کی گئی۔ اس موقع پر ظل ہما نے کہا ہے کہ فائونڈیشن دن رات لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے لیکن ابھی بھی ہمیں بہت سخت محنت کی ضرورت ہے۔ ماہانہ اجلاس میں ایک نیا ایجنڈا پیش کیا گیا۔