تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے: اکمل اویسی پیرزادہ
لاہور(پ ر) سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات لاہور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار ہوا جس کا موضوع ’’منشیات کی روک تھام میں خواتین کاکردار ‘‘تھا۔ سیمینار میں ماہرین تعلیم میڈم شہزاد،مہوش اشرف، عمارہ ارشد، بینش پرویز نے بطور خاص شرکت کی۔خالد محمود انجم میو ‘اکمل اویسی پیرزادہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے ۔