ٹیلرکی سنچری ‘نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھا ون ڈے ہرا کر سیریز برابر کر دی
ڈونیڈن (سپورٹس ڈیسک) راس ٹیلر کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی، میزبان ٹیم نے 336 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا،راس ٹیلر نے ناقابل شکست 181 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔