بھارتی کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ‘محمدشامی فارغ
کولکتہ (سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بائولر محمد شامی کو بھارتی سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ۔ بورڈ ذرائع کے مطابق محمد شامی کا کنٹریکٹ منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ روکا گیا ہے ۔ ان کے گھریلوں مسائل ختم ہونے پر فائنل کال کی جائے گی ۔بورڈ دیکھو اور انتظا ر کروں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔محمد شامی اس سے قبل گریڈ بی میں شامل تھے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔کپتان ویرات کوہلی ‘روہت شرما‘شیکھر دھون ‘بھونیشور کمار‘جسپریت بمراہ کو اے پلس کیٹگری میں رکھا گیا ہے ۔