سندر: محکمہ لایئو سٹاک کی طرف سے مویشی پال کسانوں میں امدادی چیک تقسیم
سندر ( خصوصی رپورٹ) سندر کے علاقہ موضع مل میں محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے مویشی پال امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما و چیئرمین شہزاد نذیر سندھو اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن ڈاکٹر اشرف ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر زبیر باری نے مویشی پال حضرات میں چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما و چیئرمین شہزاد نذیر سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کسان بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو خوشحال دیکھنا حکومت پنجاب کا مقصد ہے۔