شمالی امریکہ سے ایک بلین تتلیوں کی میکسیکو نقل مکانی
میکسکیو سٹی (نیٹ نیوز) شمالی امریکہ سے ایک بلین تتلیاں نقل مکانی کرکے میکسیکو پہنچ گئیں۔ چار انچ بڑے پَروں کی حامل خاص مونارچ نسل کی یہ تتلیاں ہر سال اکتوبر میں نقل مکانی شروع کرتی ہیں اور 3ہزارمیل طویل سفر طے کرکے میکسیکو کے گرم علاقے میں پہنچتی ہیں۔