جوہر ٹائون: گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر زخمی ، ہسپتال منتقل
لاہور (نامہ نگار)جوہر ٹائون کے علاقہ میں گھر میں پراسرارطور پر آگ لگنے سے خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقہ میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کی بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ گھر میں موجود خاتون ثوبیہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرخاتو ن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور آگ پر قابو پالیا ہے ۔خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔