فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کےلئے95کروڑ 48 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 95کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 29کروڑ (صفحہ10بقیہ 24)
48لاکھ ‘ ملک میں بنیادی تعلیم اور کمیونٹی سکولز کے قیام کے لئے 58کروڑ 68لاکھ‘ ایجوکیشنل لیڈر شپ کے لئے 77لاکھ ‘مدارس مانیٹرنگ کیلئے 70لاکھ ‘ امتحانی نظام کو بہتر بنانے کے لئے 69 لاکھ ‘ ووکیشنل سکولز پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کیلئے ایک کروڑ 48لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈر جاری کردیئے ہیں۔
فنڈز جاری